۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محمد عبادی زاده

حوزہ / ایران کے صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: اب تک حضرت حسین ابن علی علیہما السلام مسلمانوں کے ساتھ مختص تھے لیکن آج سے ہمیں پوری دنیا کو قیامِ عاشورہ اور امام حسین علیہ السلام سے متعارف کرانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ہرمزگان سے نامہ نگار کے مطابق، صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین محمد عبادی زادہ نے ایک مسجد جامع کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ان شاءاللہ یہ مسجداس علاقے کے لوگوں کے لیے عظمت کی بنیاد بنے گی۔

انہوں نے کہا: عاشورا اور قیامِ امام حسین علیہ السلام نے پوری انسانیت کو نجات دی ہے اور عزت بخشی ہے۔

ہمیں پوری دنیا کو قیامِ عاشورہ اور امام حسین (ع) سے متعارف کرانا ہے

حجت الاسلام عبادی زادہ نے کہا: اب تک حضرت حسین ابن علی علیہما السلام مسلمانوں کے ساتھ مختص تھے لیکن آج سے ہمیں پوری دنیا کو قیامِ عاشورہ اور امام حسین علیہ السلام سے متعارف کرانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: آج ہم تحریکِِ عاشورہ کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جس میں ہمیں امام حسین علیہ السلام کو عالمی سطح پر اور دنیا کے تمام آزاد انسانوں کو معرفی کرنا ہے تاکہ دنیا امام زمان (عجل) کو امام حسین علیہ السلام کے ذریعہ پہچانے۔

انہوں نے اربعین کو امام حسین علیہ السلام کو متعارف کرانے کا عالمی میڈیا قرار دیتے ہوئے کہا: یہ جو کہا جاتا ہے کہ اربعین امام حسین علیہ السلام امام زمان (عجل) کے ظہور کی بنیاد فراہم کرے گا، یہ دنیا بھر کے لوگوں کو امام حسین علیہ السلام کی باعظمت شخصیت اور قیامِ عاشورا کے مختلف پہلوؤں سے متعارف کرانے کا باعث ہے، جس پر سنجیدگی سے توجہ دی جانی چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .